اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیشی کیلئے لائے جانے والے ملزم کے ہتھکڑی کھول کر فرار ہونے پر کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ مارگلہ میں مختار احمد انسپکٹر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ عدیل ولد عبدالجلیل کو اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیشی کے لیے لایاگیاجس کی ڈیوٹی پر انچارج شوکت حسین ہیڈکانسٹیبل، باسط گن مین اور منیر حید ر تعینات تھے ، ملزم کو تھانہ پھلگراں کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔اس دوران ملزم ہاتھ ہتھکڑی سے نکلوا کر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا، ہتھکڑی فرش پر بند حالت میں ملی، ملزم کانسٹیبل منیر حیدر کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا، جس کی تلاش کی گئی مگر وہ نہ ملا، پولیس نے پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کرلیا