سپریم کورٹ:انتخابات کی تاریخ کا اعلان کون کریگا؟فیصلہ اب سے کچھ دیربعد

اسلام آباد: پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کس نے کرنا ہے؟ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سپریم کورٹ کے کمرۂ عدالت نمبر 1 میں وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں موجود ہیں، کمرۂ عدالت نمبر 1 میں ساؤنڈ سسٹم بھی چیک کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 2 سماعتیں کیں۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔