اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ صدر دیں گے اور کے پی کے کی تاریخ گورنر دیں گے ،سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننا توہین عدالت ہو گی ۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ آج کا فیصلہ آئین کی فتح ہے ،سپریم کورٹ نے 90 دن مین الیکشن کرانے کا کہاہے ،صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے حتمی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ تین ججز کافیصلہ اکثریت کا فیصلہ ہے وہی فیصلہ سمجھا جائے گا،پانچ جج ہی تین چار دن سے بحث سن رہے تھے انہوں نے ہی فیصلہ دیا ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ عدالت نے کہا کہ گورنر اسمبلی تحلیل کرتے ہیں تو گورنر ہی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں ،جہاں گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو پھر الیکشن ایکٹ میں صدر تاریخ دیتے ہیں،پنجاب اسمبلی کی تاریخ صدر دیں گے اور کے پی کے کی تاریخ گورنر دیں گے۔