کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے، اچانک 5 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 265 روپے50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔
یاد رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے پر برقرار ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos