سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا۔فائل فوٹو

90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی،اعتزاز احسن

لاہور: بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدآمد کرنا پڑے گا ،90روزمیں الیکشن ہونا ہی تھے ،90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی،نگران حکومت غیر قانونی ہوجائے گی اور یہ بہروپیے بن جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ اکثریت کا فیصلہ درست اور خوش آئند ہے ، الیکشن کمیشن اس معاملے میں بنیادی فیکٹر ہے،الیکشن کمیشن نے مشاورت بھی کرنا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ 90روزمیں الیکشن ہونا ہی تھے ،90دن میں الیکشن نہیں ہوئے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی،نگران حکومت غیر قانونی ہوجائے گی اور بہروپیے بن جائیں گے۔