اسلام آباد (امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد مرزا اور وزیر اعظم کے دوران ملکی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسلح افواج سے متعلق معاملات پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔