کراچی (اسٹاف رپورٹر) قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی نے بلوچ ثقافتی دن پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور بلوچ بھاٸیوں کیلٸے مبارک باد کا پیغام دیا۔ انہوں نے اپنے پیٖغام میں کہا کہ بلوچ بہن بھائیوں کو ثقافتی دن کی خوشیوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈھیروں نیک خواہشات و مبارک باد قبول ہو۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے تمام غیور بلوچ بھاٸیوں کیلٸے 2 دسمبر کو مناۓ جانے والے بلوچی ثقافتی دن پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارک باد کا پیغام دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں بطور قونصل جنرل یو اے ای کراچی، متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی جانب سے پوری بلوچ قوم کو ثقافتی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرت، جرّات اور محبت کے رنگوں سے مزیّن بلوچ ثقافت پاکستان کے تاج میں جڑے بیش قیمت موتی کے مانند ہے۔ میرے لیٸے باعثِ فخر ہے کہ میں اپنے بلوچ بھائیوں کے ثقافتی دن کی خوشیوں میں شرکت کر کے ان کے ساتھ یہ خوشیاں بانٹ رہا ہوں۔