گھر میں آتشزدگی سےماں،2بیٹوں اوربیٹی کی موت وحشیانہ قتل کی واردات نکلی

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی ) ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی روڈ گلی بنیاں کے مقام پر گھر میں آگ لگنے سے ماں، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے جھلس کر جاں بحق ہونے کا واقعہ وحشیانہ قتل کی واردات نکلا جس میں درندہ صفت بھتیجے نے پیسے کے لالچ میں اپنی سگی پھپھی اور اس کے تین بچوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد ثبوت مٹانے اور پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے ان کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔

ایبٹ آباد پولیس نے کئی روز کی تحقیقات کے بعد چار افراد کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقتولین  میں 40سالہ ثمینہ بی بی ، 22سالہ معین،15سالہ منیب اور 20 سالہ منیبہ شامل ہیں۔

مقتولین سگے بھائی

تفصیلات کے مطابق 9فروری 2023 کو تھانہ نواں شہر گاوں گلی بنیاں میں خالد محمود عباسی کے گھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے سے اسکی بیوی ثمینہ ،20 سالہ بیٹی دو بیٹے 22 سالہ معین اور 15 سال کا عبدالمعز بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

بعد ازاں شک کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کی قیادت میں سی ٹی ڈی ۔ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور تھانہ دار نواں شہر سردار واجد کی ٹیم نے خصوصی دلچسپی لی اور سائنسی بنیادوں پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیق ۔

اس تحقیق کی بنیاد پر ملزم جواد عرف جیدی ولد مشتاق ساکنہ گلی بنیاں کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ اس نے پہلے بیٹوں کو پھر بیٹی اور اپنی حقیقی پوپھی ثمینہ کو پہلے قتل کیا پھر گھر سے 5 تولے سونا دو لاکھ 75 ہزار نقدی چوری کیئے۔

اس چوری کو بچانے کے لیے مقتولین کے ساتھ گھر کو آگ لگادی تاکہ جرم چھپ جائے۔

پولیس نے زیر دفعہ 302۔380۔436۔427۔209۔مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ۔