فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

سینئر جج صاحبان کو دھمکی ناقابل قبول ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت سینئر جج صاحبان کو دھمکی ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، قوم جج صاحبان کے ساتھ کھڑی ہے۔

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کے سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکی کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس معاملے پر آج غور کریں گے۔ پاکستان آج دنیا میں تنہا ہو گیا، قریب ترین دوست ممالک اس لیےحکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔