فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب الیکشن،الیکشن کمیشن کا صدر سے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں انتخابات کے حوالے سے صدر عارف علوی سے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید اور ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضع رہے سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کو 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم سنایا تھا۔