”ہارن دے کر پاس کر، ٹرک دے کر انصاف کر“
فواد چوہدری کی آڈیو لیک ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں۔
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے دلچسپ میم شیئر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے فواد چوہدری کی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ فیصل چوہدری کے ساتھ گفتگو میں ” ٹرک“ کے لفظ کا استعمال کرتے ہیں جو عوامی توجہ کا مرکز بن گیاہے ۔
آڈیو لیک ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا سلسلہ شروع ہو اور مریم نواز بھی میدان میں آئیں انہوں نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصویر پر بنی میم شیئر کی جس پر درج ہے کہ ” ہارن دے کر پاس کر ،،، ٹرک دے کر انصاف کر“۔