اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کوکرانے کا اعلان کر دیا،اس کی منطوری بھی دیدی گئی۔
الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر مملکت نے پولنگ ڈے کے لیے اتوار کے دن کی منظوری دیدی .
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی تھی۔
صدر کو مراسلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد بھجوایا گیا تھا، مراسلے میں صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ان کی طرف سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کیلیے تیار ہے۔
واضع رہے سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کافیصلہ سناتے ہوئے دونوں صوبوں میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔