راولپنڈی( رائے ولید بھٹی ) راولپنڈی میں ڈیڑھ سال تک امامت کرنے ، متعدد نکاح اور جنازے پڑھانے والے امام مسجد کو خواجہ سراء کے روپ میں گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس کو راجہ امیر شفیق نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ روات کا رہائشی ہوں جامعہ ڈھلکی روات میں امام مسجد کی ضرورت تھی تو میں نے اور ممبران نے مل کر امام مسجد کو تلاش کیا۔ اور محمد خان کو امام مسجد رکھ لیا جس نے بتایا کہ میں امامت بھی کرواتا ہوں اور حافظ قرآن بھی ہوں۔بچوں کو قرآن کی تعلیم بھی دونگا۔ میں نے دوسرے ممبران سے باہم صلاح مشورہ ہو کر محمد خان کو امام مسجد رکھ لیا جو کہ تقریبا دو سال تک بطور عام مسجد فرائض سر انجام دیتا رہا اس دوران اس نے متعدد جنازے اور نکاح بھی پڑھائے۔ ماہ فروری 2023 کو محمد خان جو کہ ہمار امام مسجد تھانے بتایا کہ میر سعودیہ جانے کا پرو گرام ہے آپ مجھے فارغ کر دیں۔ جس پر اہل علاقہ نے بڑے احترام کے ساتھ الوداع کیا۔ اب کچھ دن پہلے مجھے اور باقی ممبران کو تشویش ہوئی کہ ہمارے علاقہ میں خواجہ سراء کے روپ میں بھیگ مانگنے والا ہمار امام مسجد رہ چکا ہے جس پر میں نے اور اہل علاقہ نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ وہی محمد خان ہے جو ہمارا امام مسجد رہ چکا ہے محمد خان نے اپنا جنس چھپا کر اور متعدد مرحوم اشخاص کے نماز جنازہ پڑھا کر ، متعدد اشخاص کے نکاح پڑھا کر سخت زیادتی کی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے