ہرنائی (اُمت نیوز)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا ہے۔ 24گھٹنے گزرنے کے بعد کان میں پھنسے 5 کانکنوں کی لاشیںنکال لی گئیں ہیں
کانکنوں کی لاشوں کو رورل ہیلتھ شاہرگ منتقل کردیا گیا .
رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ کے انچارج ڈاکٹر اکبر نے کہاہے کہ 6 کانکن شاہرگ کان حادثہ میںجاں بحق ہوئے ہیں ،حادثہ میں 5 کانکن زخمی بھی ہوئے
،ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی سردار عبدالمجید جوگیزئی کے مطابق شاہرگ کول مائنز میں مٹی کا تودہ گرنے سے چھ کانکن کان کے اندر پھنس گئے تھے جبکہ حادثے میں 5 کانکن زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا،24 گھٹنے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرکے تمام کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی
،نکالی گئی لاشوں میں عیسیٰ ولد عبدالحمید ،ثنا اللہ ولد فتح خان ،حمید اللہ ولد عنایت اللہ ،اخترمحمد اور اکبرجان ولد علی جان شامل ہیں
جبکہ ایک کانکن دادمیر ولد محمود خان کی لاش پہلے ہی نکالی جاچکی ہے