سب سے سستی روٹی میں 3 عرب ملک سرفہرست ہیں اور سب سے مہنگی روٹی امریکہ میں دستیاب ہے۔
امریکہ پوری دنیا میں مہنگی روٹی بیچنے والوں میں سرفہرست ہے۔ امریکہ میں پانچ سو گرام کی تازہ روٹی کی قیمت 3.27 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کے بعد سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور ڈنمارک میں مذکور بالا وزن کی روٹی کی قیمت 3.2 ڈالر اور 2.84 کے درمیان ہے۔
تیونس ایک روٹی کی قیمت کے لحاظ سے سب سے سستا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔ تیونس میں 500 گرام وزن کی ایک روٹی کی قیمت 0.14 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔
اس کے بعد الجزائر میں روٹی 0.16 ڈالر میں مل رہی ہے۔ تیسرے نمبر پر لیبیا میں یہی روٹی 0.35 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے
سستی روٹی کے اعتبار سے ٹاپ ٹین ملکوں میں 5 عرب ملک شامل ہیں۔ مصر آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ یہاں ایک روٹی 0.41 ڈالر میں خریدی جا سکتی۔ نویں نمبر پر مراکش ہے جہاں روٹی کی قیمت 0.42 ڈالر ہے۔ ترکیہ سستی روٹی کے اعتبار سے دسویں نمبر پر براجمان ہے۔