سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، اسدعمر ،زلفی بخاری اور فیاض چوہان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے نظر بند 83 رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
لاہور جیل سے اسد عمر سمیت 24 کارکنان جبکہ سرگودھا سے 59 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا۔
سر گودھا کی جیل سے تحریک انصاف کے زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی رہا کر دیا گیا جبکہ صداقت عباسی،اعجاز خان جازی،لطافت ستی سمیت دیگر بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ،سینیٹر ولید اقبال اور اعظم خان نیازی کو بھی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہاکہ جیل جانے پر فخر ہے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں۔