صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالتوں میں ایسی شکایات درج کروائی تھیں، فائل فوٹو
Pakistani police officers in riot gear walk ahead of a procession organized by the supporters of Pakistan Tehreek-i-Insaf headed by Pakistan's former test cricketer Imran Khan, in Islamabad, Pakistan, Friday, May 16, 2014. Khan's supporters marched to the election office to protest against alleged rigging in last year’s elections. (AP Photo/B.K. Bangash)

اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج سےنمٹنے کیلئے پولیس ہائی الرٹ

اسلام آباد(امت نیوز)عمران کی ممکنہ گرفتاری کے باعث احتجاج سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی گرفتاری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں گرفتاری کے بعد کی صورتحال پرجائزہ لیا گیا۔

عمران خان کو کچہری پیش کیے جانے کے حوالے سے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشن کو کچہری کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ کچہری میں عمران خان کی پیشی کے وقت تمام سیف سٹی کیمرے ٹھیک ہونے چاہئیں، عمران خان کو لاہور سے گرفتاری کے بعد راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

شہر میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب پولیس موٹروے سے منتقلی کے دوران بھی سکیورٹی فراہم کرے گی۔