معروف اداکار قوی خان 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی(امت نیوز)فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ان کا شمار پی ٹی وی کے ابتدائی اداکاروں میں شمار ہوتا تھا۔
بہترین خدمات پر قوی خان کو پرائیڈ آف پرفارمنس، نگار ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیاتھا۔
لیجنڈ اداکار قوی خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ان کا 80سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث انتقال ہوا۔
ادکار قومی خان نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا ۔ 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو انہیں اس کے پہلے ڈرامے نذرانہ میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔اس کے انہوں نے لاتعداد سیریلز ، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا۔ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں اندھیرا اجالا،لاہوری گیٹ، دو قدم دور تھے،مٹھی بھر مٹی،من چلے اور بے شمار دیگر شامل ہیں ۔اداکار قوی خان نے متعدد فلموں میں میں کام کیا