پی ٹی آئی جلسے نہیں کررہی تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے،فائل فوٹو
پی ٹی آئی جلسے نہیں کررہی تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے،فائل فوٹو

عمران خان کی گرفتاری عنقریب ہو گی،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری زیادہ دورنہیں۔ پولیس عدالتی حکم سے آگاہ کرنےگئی تھی جس دن گرفتارکرکےعدالت میں پیش کرناہوگا پیش کردیں گے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کا فیصلہ آنے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ گزشتہ روزصحافیوں سےبدسلوکی کاواقعہ قابل افسوس ہے۔ حملےکی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائےگا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اس کو لوگوں کو سزائیں کرانے کا بہت شوق تھا، اب اپنی باری آئی ہے تو آ کر عدالت کا سامنا کرے، عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم قبول کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ روز کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس عمران خان کوعدالتی حکم سے آگاہ کرنے زمان پارک گئی تھی، ان کی گرفتاری زیادہ دورنہیں ، جس دن گرفتار کر کےعدالت میں پیش کرناہوگاپیش کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران کے وارنٹ کر لاہور گئی تو بہت ڈرامہ ہوا، پتہ چلا ہے کہ عمران خان نے کل ہمسائے کی دیوار پھلانگی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنا مولانا فضل الرحمٰن کی قابل قدر رائے ہے، ان کی رائے پر پی ڈی ایم اجلاس میں غور ہو گا، خیبرپختونخوا کے حالات کے تناظر میں مولانا کی یہ رائے اہم ہے۔

بولان بلوچستان میں ریزروپولیس کے ٹرک پرآج کیے جانے والے خود کش حملے سے متعلق رانا ثنا نے کہا کہ حملے میں 9 اہلکارشہیداور13زخمی ہوئے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی تنظیم نےذمے داری قبول نہیں کی، ہم بلوچستان حکومت سےمسلسل رابطےمیں ہیں ۔ خود کش حملہ ایک موٹرسائیکل سوار نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت کی جانب سے قیام امن کیلیے تمام اقدامات اٹھائےجا رہے ہیں۔