سوات(بیورورپوٹ)قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم انکوائری کے لئے سوات پہنچ گئی۔
نیب کی درخواست پر ٹیم کو پولیس سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے ، ٹیم 10مارچ تک سوات میں موجود رہے گی۔ ذرائع کے مطابق بڑی گرفتاری کا امکان ہے۔
قومی احتساب بیورو کی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ناصر خان کی قیادت میں انکوائری کے لئے سوات پہنچی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم 6مارچ سے 10مارچ تک سوات میں موجود رہے گی اوراس دوران انکوائری کرے گی
نیب کی ٹیم کی جانب سے ڈی پی او سوات سے تحریری طورپر سیکیورٹی مانگی گئی تھی،جس پر ڈی پی او سوات نے نیب کی ٹیم کو پولیس سیکیورٹی اور فوکل پرسن فراہم کردیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امجدعلی فوکل پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں گے،
نیب کی ٹیم کی سوات آمد کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی افواہیں گردش کررہی ہیں اور تحریک انصاف کے کسی رہنماکی گرفتاری کے حوالے سے بھی خبر یں پھیل رہی ہیں، تاہم حتمی طورپر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم انکوائری کے سلسلے میں یہاں پر پہنچ گئی ہے لیکن گرفتاری بھی خارج ازامکان نہیں ہے۔