اسلام آبادمیں بھتے کی پرچی ملنے پر مقدمہ درج

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت میں بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہری کو بھتہ کی پرچی ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
تھانہ کورال پولیس میں سمیع الرحمان نامی شخص نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اوورسیز پاکستانی ہے اور گیارہ نومبر 2022 کی شام پاکستان آیاتو اس کے پڑوسی نے اسے باہر بلوایا اور بتایاکہ کسی نامعلوم نے کوئی چیزاس کے گھر کے اندر پھینکی ہے ، جب سمیع الرحمان نے تلاشی لی تو اسے ایک شاپر میں دو گولیاں اور ایک رقعہ ملا جس پر اسے تین کروڑ روپے بھتہ دینے کاکہاگیاتھا۔ساتھ یہ دھمکی بھی درج تھی کہ اگر18نومبر تک رقم ادا نہ کی تواسے اور اسکے اہل خانہ کو قتل کردیاجائے گا،
درخواست میں مدعی کا کہناتھاکہ اسکی چار چھوٹی بیٹیاں ہیں اسے شدید خطرہ ہے،مدعی مقدمہ میں تھانہ کورال میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست مورخہ 5 مارچ 2023 کو دی جس پر پولیس نے زیر دفعہ 384/605کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔