شمالی وزیرستان(اُمت نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی محمد خیل کے علاقے میں کی گئی جبکہ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فوسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
سرکاری ذرائع سے مزید پتہ چلا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے
جو کسی بڑی کارروائی کیلئے استعمال کیا جاسکتا تھا۔