قائداعظم یونیورسٹی نے تصادم میں ملوث 79 طلبہ کو نکال دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) قائداعظم یونیورسٹی نے طلبہ تنظیموں کے تصادم میں ملوث 79 طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔
رجسٹرار قائداعظم یونیورسٹی کے مطابق 79 طلبہ کی ڈگریاں بھی منسوخ کی گئی ہیں، طلبہ کے خلاف کارروائی قانون کو ہاتھ میں لینے پرکی گئی ہے۔
رجسٹرار قائداعظم یونیورسٹی کا کہنا ہےکہ طلبہ کے خلاف کارروائی تعلیمی سرگرمیاں متاثر اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکی گئی۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے لسانی تنظیموں میں جھگڑے کے بعد قائداعظم یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا تھا۔