اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آر اوز عدلیہ سے لینے کا مطالبہ کردیا،پی ٹی آئی نے بیوروکریسی سے لیے آر اوز پرعدم اطمینان ظاہرکردیا،پی ٹی آئی وفدنے کہا کہ خدشہ ہے بیوروکریسی غیرجانبدار انتخابات نہیں کروا سکتی، پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ نگران حکومت پنجاب بیورو کریسی کے آر اوز پر اثرانداز ہو گی ۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آر اوز عدلیہ سے لینے کی کوشش کی، لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کی فراہمی سے معذرت کرلی ،آر اوز بیوروکریسی سے لینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناتھا کہ آر اوز کی تعیناتی مزید التوا میں ڈالنے سے الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں ۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کرانے کا پابند ہے ۔ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ انتخابی مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو برابر موقع فراہم کرنے کیلیے اقدامات کرے گا۔