شہری اربوں مالیت کی نقدی- قیمتی گاڑیوں- موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے، فائل فوٹو
شہری اربوں مالیت کی نقدی- قیمتی گاڑیوں- موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے، فائل فوٹو

بنوں ،کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ،4 افراد جاں بحق

بنوں: ڈی آئی خان روڈ پر کار سواروں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق 6 زخمی ہوگئے۔

بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں تھا، اور اس کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی، جب کہ زخمیوں میں 13 سالہ اسکول طالب علم ولید عمر بھی شامل ہے۔

پولیس حکام نے واقعے سے متعلق بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور عیننی شاہدین کے بیانات لئے گئے ہیں، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سفید رنگ کی ویگو گاڑی میں سوا موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کا پیچھا کر رہے تھے،موٹرسائیکل کے قریب پہنچتے ہی ویگو گاڑی میں موجود مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا، اور اس کے ساتھ بیٹھا دوسرا فرد فرار ہو رہا تھا کہ چکر منڈان کے مقام پر پرائیویٹ اسکول کے قریب اس پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ جہاں دوسرے فرد کو نشانہ بنایا گیا وہاں اسکول کے بچے بھی فائرنگ کی زد میں آگئے تھے۔