گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو
گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو

شمالی وزیرستان،آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان :آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل کےعلاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو  کلیئرکیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کےعمل کو سراہا اورعلاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔