اسلام آباد(اُمت نیوز)معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کو سنبھالا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں ،
اعدادو شماری کےمطابق جنوری کی نسبت اوورسیز پاکستانیوں نے فروری میں تقریباً5فیصد زائد ترسیلات زر پاکستان بھیجے ہیں ،
سٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں اوور سیز پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال فروری میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر جنوری کے مقابلے تقریباً پانچ فیصد زائد ہیں ،
جنوری میں ایک ارب 89 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی تھیں
31 مہینوں کے بعد جنوری 2023 میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے کم رہی تھیں جو فروری میں واپسی پلٹی ہے۔
Tags اسٹیٹ بینک اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے