سوات: وادی کالام میں برف سے ڈھکے میدان پر سنو کبڈی کے فائنل میچ کا منظر

سوات کے برف پوش میدان پر کبڈی کا دنگل

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی وادی کالام میں برف سے ڈھکے میدان پر سنو کبڈی کا دنگل سجا جس میں چار ٹیموں نے حصہ لیا ۔

کبڈی کا کھیل یو ں تو ہر میدان پر کھیلاجاتا ہے لیکن وادی کالام میں ہر سال کبڈی کا دنگل  برف سے ڈھکے میدان پر سجتا ہے ۔

ڈسٹرکٹ یوتھ کے زیر اہتمام کالام میں چوتھی سنو کبڈی چمپیئن شپ  کے مقابلوں میں  چار ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل میچ کالام ینگ چیلنجر اور سیدوکی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب داؤپیچ لگا کر آخری لمحات تک پوائنٹس برار رکھے

تاہم کالام کی ٹیم نے مہارت دکھاکر آخری لمحات میں میدان مارلیا اوراپنی جیت پر  خوب جشن منایا ۔

منتظمین کہتے ہیں کہ سنو کبڈی کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کونکھارنا اور کالام کی سیاحت کو پروان چڑھانا ہے ۔ سنو کبڈی کے میدان میں کامیابی سمیٹنے اور رنراپ آنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔