اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اور ان کے فرزند سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف دکان پر مسلح حملہ ، توڑ پھوڑ ، تین افراد کو زخمی کرنے اور لاکھوں روپے نقدی چھین کر لے جانے پر پولیس نے رپورٹ درج کر لی ،
تھانہ ترنول پولیس کو منیب احمد نے بتایا کہ مورخہ 10 مارچ کو میں علی احسان اور داؤد الرحمان کے ساتھ دکان پر موجود تھا کہ اچانک 50 افراد کے جتھے نے حملہ کردیا ۔ حملہ کرنے والوں میں سابق چیئر مین سی ڈی اے انجینئر فرخند اقبال اور ان کا بیٹا منصور بھی شامل تھے ۔وہ دکان کے شیشے توڑ کر داخل ہوئے ان تمام افراد کے پاس ڈنڈے، راڈ، چھڑیاں، ٹو کے تھے جبکہ فرخند اقبال اور ان کے بیٹے کے پاس پستول اور باقی دیگر افراد کے پاس بھی اسلحہ موجود تھا ۔وہ جان سے مارنے کی نیت سے حملہ آور ہوئے ۔حملے میں علی احسان جو میرا کزن ہے کے سر پر چوٹیں لگی اور کمر بھی زخمی ہو گئی، مجھے کان پر ٹوکا لگا اور عثمان کو ڈنڈے لگنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں ان افراد نے دکان سے تقریباً 12 لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے