عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا،زلمے خلیل زاد

کراچی(امت نیوز)امریکا کے افغانستان کے لئے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے سے  پاکستان میں سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا

زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کسی بھی لیڈرز کو گرفتار کرنا ، پھانسی چڑھانا یا قتل کرانا غلط راستہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ساتھ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کیلئے اپنے فیصلے خود کرنے، غور و فکر کرنے اور دلیرانہ فیصلے کرنے کا وقت آچکا ہے۔

زلمے خلیل زادنے پاکستان میں سیاسی بحران کے حل کے لئے دو تجاویز پیش کیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بڑی سیاسی جماعتیں مسائل کی نشاندہی کریں اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے جون میں الیکشن کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے