لاہور(امت نیوز) صبح ہوتے ہی لاہورمیں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر پولیس اور رینجرز کے ساتھ کارکنوں کی جھڑپوں پرپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ایک سوال رکھا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکنوں اور لیڈرشپ کو گذشتہ روز سے پولیس کے حملوں کا سامنا ہے۔ آج صبح سے آنسو گیس اورکارکنوں کو منتشرکرنے کیلئےکیمیکل والا پانی استعمال کیا گیا، ہمارا مقابلہ اب براہ راست رینجرزسے ہے۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ ، ’میرااسٹیبلشمنٹ سے سوال ہٓے جونیوٹرل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔کیا یہ آپ کا غیرجانبداری کا نظریہ ہے؟ رینجرز سب سے بڑی سیاسی جماعت کے نہتے کارکنوں اور رہنماؤں سے لڑ رہی ہے جبکہ ان کے لیڈرکوغیرقانونی وارنٹ گرفتاری اورمقدمےکا سامنا ہے
to those who claim they are "neutral": Is this your idea of neutrality, Rangers directly confronting unarmed protestors & ldrship of largest pol party when their ldr is facing an illegal warrant & case already in court & when govt of crooks trying to abduct & possibly murder him?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2023
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ بدمعاشوں کی حکومت انہیں اغوا اورممکنہ طور پرقتل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے الزام عائد کیا کہ واضح طور پر“گرفتاری“ کا دعویٰ ایک ڈرامہ تھاجبکہ اصل نیت اغواء اورقتل کی ہے۔