باجوڑ ( نمائندہ امت ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان جاری جنگ کرسی کی جنگ ہے اور دونوں کی کامیابی پاکستانی عوام کی ناکامی ہے
یہ بات انہوں نے حقوق قبائل مارچ کے جلسے سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ تو شہ خانے سے سب پارٹیوں نے پورا فائدہ اٹھایا اور آج ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں کہ آپ کی چوری بڑی جبکہ ہماری چوری چھوٹی ہے ،
سراج الحق نے کہا کہ اسٹیبلیشمنٹ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی کمزوری پر سوار ہو کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام کو ایک گلی میں دھکیلا گیا ہے یہاں کے 70 فیصد نوجوان غربت اور بیروزگاری سے پریشان ہوکر بیرون ملک مزدوری پر مجبور ہیں ۔ جبکہ ایک منفرد کوئلہ اور دیگر معدنیات کے ذخائر سے یہاں کے عوام کو محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
انہوں نے قبائلی عوام کیلئے صحت تعلیم اور روزگار دینے سمیت سالانہ ایک سو دس ارب روپے کے وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا