شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو
شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو

فارن فنڈنگ کیس، عمران خان و بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور: نیب نے فارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوکل 21 مارچ کو طلب کرلیا۔

نیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا ہے، اور نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹس کے مطابق نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فارن فنڈنگ کیس میں کل 21 مارچ کو طلب کیا ہے۔

نیب ٹیم کی کیس میں نوٹس کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچی، جہاں نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، اور ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں نیب راولپنڈی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے، اور دونوں کو کل نیب میں طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے نیب کی 2 رکنی ٹیم نوٹس لے کر عمران خان کے گھر زمان پارک پہنچی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم کی جانب سے عمران خان سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد عمران خان کے سیکیورٹی اسٹاف نے ٹیم کو اندر جانے کی اجازت دیدی، اور گھر کے اندر نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا۔