فائل فوٹو
فائل فوٹو

گیٹ پر چڑھنے کی پریکٹس بہتر کریں،جج کا پی ٹی آئی رہنمائوں کو مشورہ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

پی ٹی آئی رہنماﺅں پر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اسد قیصر،عامر کیانی،عمرایوب اورحماداظہرکی عبوری ضمانتیں منظورکرلیں،محمد عاصم، فرخ حبیب، حسان نیازی اور شبلی فرازکی عبوری ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں،پی ٹی آئی رہنماﺅں کی 3 اپریل تک ضمانت منظور کرلی گئیں۔

جج نے کہاکہ اتنے ملزمان ہو گئے ہیں کہ تاریخ میں آگے پیچھے کچھ دیکھنا پڑے گا، جج نے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ گیٹ پر چڑھنے کی پریکٹس بہتر کریں ۔

تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیدی اور نظر بند125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی،کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی ،عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیدی اورنظر بند125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔