اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو میں مریم نواز سے متعلق گفتگو کو قابل مذمت قرار دے دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے، خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہئے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور PTI وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے۔خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے۔ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 20, 2023
وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مبینہ آڈیو لیک میں ثاقب نثار اور سینئر ایڈووکیٹ خواجہ طارق کو مریم نواز کا نام لیے بغیر گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے