اسلام آباد(امت نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی کے ایٹمی پروگرام پراپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar’s statement on the Floor of the Senate of Pakistan on Pakistan’s Nuclear Program pic.twitter.com/83P8y5vyV2
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) March 20, 2023
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں، میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف یا کسی ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام پر کوئی شرط نہیں لگائی، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔