لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کی تاریخ پھر تبدیل کردی ،اب 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست دے دی ہے۔
صدر پی ٹی آئی لاہور نے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کریں گے ۔ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کےلیے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے، اس معاملے پر کل سماعت ہوگی
اس سے قبل پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا تھا،اس کے بعد 23 مارچ کی تاریخ دی گئی اور اب 26 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے