کراچی کی 3 ہزار سے زائد مساجد میں تراویح کے اجتماعات ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر نماز تراویح کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،کراچی شہر کی 3 ہزار سے زائد مساجد میں نماز تراویح کے خصوصی اجتماعات ہوں گے،طویل عرصہ بعد ایم اے جناح روڈ پرخالقدینا ہال کے سامنے بھی نماز تراویح ادا کی جائے گی۔

رمضان المبارک کی پہلی تراویح کیلیے عیدگاہوں ، پارکوں، لان اور کھلے مقامات پر انتظامات کیے گئے ہیں، مختلف مقامات پر نماز تراویح کے ساتھ مکمل ترجمہ و تشریح کا بھی اہتمام کیا جائے گا کراچی میں نماز تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ،جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، خالقدینا ہال، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، جامعہ مسجد بنوری ٹاؤن، دارالعلوم کراچی، جامعی اسلامیہ کلفٹن ،مسجد ابو بکر کلفٹن،سبیل والی مسجد سلطان مسجد ڈیفنس، مدنی مسجد عزیزآباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد، طوبی مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر، عالمگیر مسجد، جامع مسجد طیبیہ سفید مسجد اللہ والا ٹاؤن ،جامع مسجد طیبہ پی ای سی ایچ ایس، رحمانیہ مسجد طارق روڈ،ایکسپوسینٹراور دیگر مقامات پر ہوں گے،

نماز تراویح کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کے تحت شہر بھر میں پوسٹر و بینر لگائے گئے ہیں تنظیم اسلامی کے تحت شہر کے 18 مقامات پر تراویح کے ساتھ مکمل ترجمہ و تشریح اور 20 مقامات پر تراویح کے ساتھ خلاصہ مضامین قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے۔تنظیم اسلامی کے تحت نماز تراویح کا بڑا اجتماع پی آئی اے ایم گارڈن نزد ایکسپو سینٹر میں ہوگا،

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی روایتی گہما گہمی کا آغاز ہوگیا ہے مارکیٹوں اور بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے لوگ خریداری میں مصروف ہیں، سحری اور افطار کیلیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں مساجد اور امام بارگاہوں میں صفائی کا کام مکمل ہوگیا ہے ماہ رمضان میں شہر کی مساجد نمازیوں سے بھرجاتی ہیں اولڈ سٹی ایریا میں مساجد کو خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے شہر میں 5 روزہ، 6 روزہ، 10 روزہ اور 15روزہ تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے ایکسپو سینٹر بالمقابل حسن اسکوائر میں 5 روزہ نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا حافظ وقاری ڈاکٹر ریحان مصطفی راٹھور نماز تراویح پڑھائیں گے۔حافظ وقاری ڈاکٹر ریحان مصطفی راٹھور ایس کے اکیڈمی لیکچر ہال بالمقابل کراچی یونیورسٹی نماز تراویح پڑھائیں گے،

تنظیم اسلامی کے تحت شہر کے 18 مقامات پر تراویح کے ساتھ مکمل ترجمہ و تشریح کا اہتمام ہوگا جماعۃ الدعوۃ کے تحت50 مساجد میں نماز تراویح عرب قرا کی طرز پر پڑھائی جائیگی، نماز تروایح کے موقع پر متعدد مساجد میں خلاصہ قرآن مجید کے بیان کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے، مرکز تقویٰ میں خواتین کے لیے بھی نماز تراویح کا باپردہ انتظام ہے۔

علاوہ ازیں کراچی سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں پہلے روزے کے لیے نمازتراویح کے روح پرور اجتماعات منعقد ہونگے۔اہلحدیث  مکتبہ فکر کی بڑی مساجد و مدارس  جامع مسجد امام ابن تحمیہ گلشن اقبال ۔ جامع مسجد اہلحدیث کوٹ روڈ۔ جامع مسجد محمدی بنس روڈ۔ جامع مسجد سفید سولجر بازار ۔ جامع سعد بن ابی وقاص ڈیفنس۔ جامع مسجد دلی  دہلی کالونی ۔ جامع مسج ایک مینارہ بہادرآباد ۔ جامع مسجد رحمانیہ بورہ پیر ۔ جامع مسجد راشدی موسی کالونی ۔ جامع مسجد خالد بن ولید طاق روڈ ۔ جامع مسجد بیت السلام عزیزآباد ۔ جامع مسجد صدیق بلوچ کالونی ۔ جامع مسجد عثمان بن عفان قیوم آباد ۔ جامع مسجد رحمان ناظم آباد ۔ جامع مسجدمرکز اسلامیہ نئی کراچی۔ جامع مسجد دارالسلام بفرزون ۔ جامع مسجد محمدی فیڈل بی ایریا روشن باغ سوسائٹی۔ جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد ۔ جامعہ ابی بکر السلامیہ ۔ جامعہ الدراسات السلامیہ ۔ جامعہ الحسان السلامیہ ۔ جامعہ عثمان بن عفان بنارس ۔ جامعہ  علی بن خلفان کلفٹن ۔ جامعہ دارالحدیث رحمانیہ ۔ جامعہ الراشیدیہ السلامیہ ودیگر مراکز سمیت شہر بھر کی تمام مساجد میں  نماز تراویح کا انتظامت مکمل ہوچکے ہیں جبکہ کئی مساجد میں ایک سے زائد  قراء حضرات  قرآن مجید تراویح میں سنائےگے

عمران احمدسلفی نے بتایا اہلحدیث کی تمام مساجد میں مستقل خواتین کے لیے نماز کا الگ انتظام ہوتاہے جس میں خواتین  جمعہ کی نماز اور نماز تراویح بھی ادا کرتی ہیں  ہمیشہ کی طرح خواتین بڑی تعداد نماز تراویح میں شریک ہو نگی  اسی طرح  کئی مساجد میں علما کرام نماز تراویح میں پڑھا جانے والا قرآن مجید کا مختصر ترجمعہ وخلاصہ بیان کریں گے۔