الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے
ن لیگ شیر،پیپلزپارٹی تیر، پی ٹی آئی کو بلے اور جماعت اسلامی کو کتاب کا نشان الاٹ کیا گیا
March 21, 2023 · قومی
اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹرین کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلور اور پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
اسی طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علمائے اسلام کو کتاب، اے این پی کو لالٹین اور ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا۔
اس کے علاوہ ٹی ایل پی کو کرین، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑا، نیشنل پارٹی کو آری اور عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا ہے