جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی پر 12 اہلکار برطرف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس ضلع شکار پور میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے ان سے رقوم لینے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کی شکایت پر12 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا جبکہ 11 افسر و اہلکاروں کی دو سال کی سروس ختم کردی گئی۔

ایس ایس پی شکار پور کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی کی جانب سے حکمانامہ جاری کای گیا اور مزکورہ افسران و اہلکاروں کی تفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔