بلاول بھٹو کا مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مخدوم پیر عارف زمان قریشی ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

October 8, 2026 · قومی
بلاول بھٹو کا مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سینئر سیاست دان مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے صاحبزادوں بیرسٹر حیدر زمان قریشی اور پیر شبیر زمان قریشی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی، جبکہ ان کے اہلخانہ، قومِ قریش غوث پور قریشیاں اور دیگر لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔