کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خو شگوار ہوگیا ہے،سڑکوں پر پھسلن ہو گئی،متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد شہر میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔
گرومندر، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ ، صدر،طارق روڈ، ایف بی ایریا،ملیر،شاہ فیصل کالونی، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بادل برسے۔
🔴 #KARACHI: Heavy rain at soldier Bazar area right now. pic.twitter.com/McV0ZaiHQ8
— PakWeather.com (@Pak_Weather) March 23, 2023
بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے شہری لطف اندوز ہورہے ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیراثر بارش کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
واضع رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ 21 مارچ سے مغربی ہواؤں کے پاکستان میں داخل ہوں گی جو 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔