فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

صدر علوی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کواعزازات سے نوازا

اسلام آباد: ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کواعزازات سے نوازا گیا۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے سرتاج عزیز، معروف اداکارمحمد قوی خان مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کیا گیا۔جہانگیرخان، جان شیرخان گورنرسندھ کامران ٹیسوری کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی مرحوم، رمضان چھیپا کو ہلال امتیازکا اعزازعطا کیا گیا۔

سینئرصحافی جاوید چوہدری، اداکاربہروز سبزواری، لفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کو ستارہ امتیازدیا گیا اور امریکی سفارتکار رابن رافیل کو ہلال پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔

سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا، معروف صحافی جاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز دیا۔

یوم پاکستان کے موقع بابراعظم کو گورنر ہاؤس لاہورمیں ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز گورنر پنجاب بلیغ الرحان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں یومِ پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ گورنر غلام علی نے  تقریب میں صوبے کی 11 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔

مذہبی اسکالر قبلہ ایاز کو گراں قدر خدمات پر اور سورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبۂ ادب میں عوامی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

بشریٰ فرخ اور گل زری وگمہ کو موسیقی و گلوکاری میں خدمات پر، مسعود جان کو بلائنڈ کرکٹ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔