اسلام آباد(امت نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان میں انتخابات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیاہے۔
بیان میں پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسترپیریز نے ملک میں انتخابات کے معاملےسےاظہارلاتعلقی کرتےہوئے کہاکہ انتخابات کی آئینی حیثیت اوروقت کافیصلہ پاکستانی اداروں پرمنحصر ہے۔
انہوں نے کہاپاکستان میں آئینی سرگرمیوں میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں،آئی ایم ایف مجموعی طورعام حکومتی اہداف کا تعین کرتا ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف ایسترپیریز نے کہاکہ آئینی سرگرمیوں کیلئےترجیحی اخراجات اوراضافی محصولات کی گنجائش موجودہے۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پنجاب میں30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا