لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر سے لاپتہ ہوگئے۔
ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج کی گمشدگی کو اغوا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ابھی تک اظہر مشوانی کا کوئی پتا نہیں چل سکا، 18 مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو بھی پولیس نے زدو کوب کیا
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پنجاب پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔
فواد چوہدری نے اظہر مشوانی کو فوری طور پر عدالت پیش کرنے کا مطالبہ کیا
اظہرمشوانی کی اہلیہ ماہ نوراظہارنے کہا کہ میرے شوہراظہرمشوانی 3 بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہوئے، اظہر3 بجے کے قریب زمان پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے اطلاع کرے۔
پنجاب پولیس کی جانب ابھی تک اظہر مشوانی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی