کھڈہ مارکیٹ نیاآباد میں کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے
کھڈہ مارکیٹ نیاآباد میں کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے

لیاری میں 10 مقامات پر بجلی و گیس بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری میں 10 مقامات پر بجلی و گیس بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ۔ غریب شاہ ، چاکیواڑہ ، آٹھ چوک ، فٹبال ہاؤس ، شاہ ولی اللہ روڈ اور بہارکالونی کی مساجد کے باہر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا گیا ، احتجاج کی کال ایم پی اے سید عبدالرشید نے دی تھی ، لیاری میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا وزیر توانائی نے نوٹس لے لیا ، ایم پی اے سے رابطہ کرکے لوڈ شیڈنگ کم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ کے الیکٹرک کی ایس او پی کے برخلاف 80 فیصد بلنگ والے ایریاز میں بھی 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

 

بہارکالونی میں جامع مسجد کے باہر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔
بہارکالونی میں جامع مسجد کے باہر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔

 

تفصلات کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید کی اپیل پر بروز جمعہ لیاری بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔ یہ مظاہرے چاکیواڑہ ، فٹبال ہاؤس ، بہارکالونی ،شاہ ولی اللّٰہ روڈ ،آٹھ چوک اور غریب شاہ سمیت تمام مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ کیے گئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کی جائے، ماہ مبارک میں وضو کے لیے پانی کا اہتمام کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے 12 سے 16 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے،بہارکالونی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چئیرمین یوسی 2 سید جواد شعیب کا کہنا تھا کہ بہارکالونی کے پانچوں فیڈرز 80 فیصد بلنگ کرتے ہیں، کے الیکٹرک ایس او پی کے مطابق لوڈشیڈنگ کم نہ کی گئی تو بل نہ بھرنے کی تحریک چلانے کا اعلان کریں گے،

 

آٹھ چوک پر بجلی کی بندش کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں
آٹھ چوک پر بجلی کی بندش کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں

 

جب بل بھرتے ہیں تو بجلی ہمارا حق ہے،جو بل نہیں بھرتے انکی بجلی کاٹیں، کنڈے ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ کس نے روکا ہے، اب یہ بدمعاشی بند ہونی چاہیے، دیگر احتجاجوں میں حفیظ بلوچ ، ہدایت اللّٰہ بلوچ ، سمیر بلوچ ،فیصل عمرانی سمیت دیگر نے کے الیکٹرک کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس موقع پرسید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سستے آٹے کے تماشے لگانے کی بجائے لیاری کی عوام کے گینگ وار دور کے واجبات ادا کرے،6گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ایم پی اے سید عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ خدمت میں سب سے آگے کا نعرہ لگانے والے کے الیکٹرک کے سامنے کیوں بے

 

کھڈہ مارکیٹ نیاآباد میں کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے
کھڈہ مارکیٹ نیاآباد میں کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے

 

بس بنے ہوئے ہیں،رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے سندھ حکومت کے الیکڑک مظالم کی سرپرستی میں مصروف ہے،آج لیاری بھر میں احتجاجی مظاہروں نے ثابت کیا کہ عوام اب کے الیکٹرک مظالم سے تنگ آچُکے ہیں،اگر بجلی گیس کے مسائل حل نہ ہوئے تو حکومت ماڑی پور روڈ کا ٹریفک متبادل راستوں پر لے جائے سحر اور افطار لیاری کی عوام کے ساتھ وہیں کرونگا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے لیاری میں بجلی بحران کا نوٹس لے لیا ہے ، انہوں نے ایم پی اے لیاری سید عبدالرشید کو فون کیا اور لیاری کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔