ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو

عوام نے فسطائی حکومت کو مسترد کردیا،فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی ظلم اور جبر کی کوئی مثال نہیں ملتی، مینار پاکستان کے تمام راستوں کو کنٹینرزکے ذریعے بند کیا گیا، لاہور سے لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ گزشتہ رات لاکھوں لوگوں نے فسطائی حکومت کے ہتھکنڈوں کو مسترد کیا،پورا پاکستان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے،ان کاکہناتھا کہ حکومتی ظلم اور جبر کی کوئی مثال نہیں ملتی، مینار پاکستان کے تمام راستوں کو کنٹینرزکے ذریعے بند کیا گیا، لاہور سے لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ قرار دیا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کے نوٹسز دیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ گھروں میں گھس کر خواتین کی بے عزتی کی جارہی ہے، سیاسی ورکرز کےساتھ اس سے پہلے اتنا برا سلوک نہیں دیکھا،اس ملک کو کیا بنا دیاہے؟

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آئین پر عمل کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، سیاست ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کا نام ہے۔

فواد چوہدری نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر وزیراعظم کے جوابی خط کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے صدرمملکت کے خط کا جواب دیا، خط سے وزیراعظم شہبازشریف کے قد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

نھوں نے کہا کہ اظہرمشوانی کولاپتا ہوئے3 دن ہوگئے، موجودہ حکومت نے تمام حدیں پارکردی ہیں، پاکستان کےعوام کی بےعزتی برداشت نہیں کی جاسکتی۔، یہ لوگ حکومت چلارہے ہیں یا کوئی گینگ ، راناثنا کہتا ہے کہ عمران خان نہیں یا ہم نہیں، حکمرانوں نے ملک کو تماشا بناکر رکھ دیا ہے، یہ لوگ حکومت چلا رہے ہیں یا کوئی گینگ۔

حکومت کی معاشی پالیسیوں اور رمضان ریلیف پیکج پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں پٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے جبکہ 72گھنٹے میں آٹے کے حصول کے دوران 6 افراد جاں بحق ہوچکے۔