کراچی: (امت نیوز) وفاقی حکومت نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے تک فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو ارسال کر دی۔
نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کی جائے گی، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کی گئی ہے، رواں مالی سال کی پہلی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی جائے گی۔
نیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے دی گئی ہے، منظوری کی صورت میں اضافی وصولیاں اپریل سے جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔