پشاور(اُمت نیوز)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان کل ریٹائرڈ ہو جائیں گے ان کی جگہ جسٹس روح الامین ایک دن کیلئے قائم مقام چیف جسٹس بن گئے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 31 مارچ کیلئے جسٹس روح الامین کی بطور قائمقام چیف جسٹس تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جسٹس روح الامین بھی 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوں گے، اس وقت وہ پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل سے پشاور ہائیکورٹ کی قائمقام چیف جسٹس تعینات ہونگی، جوڈیشل کمیشن جب تک مستقل چیف جسٹس کی تقرری نہیں کرتی جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دینگی
جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون قائمقام چیف جسٹس ہوںگی، موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید اور سینئر ترین جج جسٹس روح الامین ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس مسرت ہلالی ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج ہیں۔