اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبروں کے کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاازخود نوٹس کو ختم کردیا۔
سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبروں پر سپریم کورٹ ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن رضوی بنچ میں شامل ہیں۔
کیل پی ایم ڈی سی نے کہاکہ جب ازخودنوٹس لیا گیا تب بھی حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبرز نہیں دیے جاتے ہیں ،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ پھر توازخودنوٹس ہی غیر موثر ہو گیا۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ازخودنوٹس کو ختم کردیا، سپریم کورٹ نے کاکہاکہ ازخودنوٹس غیر موثر ہونے پر نمٹایا جاتاہے۔